سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا: عید بدھ کو ہوگی
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب سعودی عرب میں عید 6جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔اس بارے میں سعودی محکمہ موسمیات کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی شہادت نہیں ملی ۔ سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کے مطابق چاند نظر نہیں آیا اس لئے کل روزہ ہوگا اور عید بدھ کو منائی جائے گی۔ مزید برآں انڈونیشیا ، ملائشیا اور سنگا پور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں علما کونسل نے اس بات کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ عید 6جولائی بروز بدھ ہوگی۔ یو اے ای، انگلینڈ، روس اور دیگر ممالک میں بھی عید بدھ کو ہوگی۔