سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں بھی مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ،شہادتوں کا خدشہ

سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں بھی مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ،شہادتوں کا ...
سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں بھی مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ،شہادتوں کا خدشہ

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں بھی مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ہواہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہناہے کہ سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں افطاری کے بعد نمازی بڑی تعداد میں مسجد میں موجود تھے اور حملہ آور نے مسجد عمران کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا ،امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اورامدادی کاروائیوں کا آغازکر دیاگیاہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرکاروائی کا آغازکر دیاہے۔عرب میڈیا کا کہناہے کہ دھماکے کے باعث آگ بھی لگ گئی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -اہم خبریں -