سعودی عرب میں دھماکے افسوسناک ہیں، پاکستان کے درد کو محسوس کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے: مفتی منیب الرحمان

سعودی عرب میں دھماکے افسوسناک ہیں، پاکستان کے درد کو محسوس کیا ہوتا تو آج یہ ...
سعودی عرب میں دھماکے افسوسناک ہیں، پاکستان کے درد کو محسوس کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے: مفتی منیب الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور مذہبی سکالرمفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں دھماکے انتہائی افسوسناک ہیں، اس موقع پر حکام کو حکمت سے کام لینا ہوگا۔ اجتماعی دانش مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
چینل 92سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان بیس سال سے اس آگ میں جل رہے تھے اگر امت مسلمہ نے اس وقت اس درد کو محسوس کیا ہوتا تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ ترکی میں بھی چند دن پہلے ایسے ہی واقعات ہوئے۔ اس بارے میں جو لوگ بھی زخمی یا شہید ہوئے ہیں ان کیلئے دل بڑا دکھی ہے۔ یہ المناک واقعات ہیں اللہ تعالیٰ سب کو ایسے خطرات سے محفوظ رکھے۔

مزید :

قومی -