عامر نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے: سہ روزہ میچ میں پاکستان کی سمرسیٹ کیخلاف پوزیشن مضبوط

عامر نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے: سہ روزہ میچ میں پاکستان کی سمرسیٹ ...
عامر نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے: سہ روزہ میچ میں پاکستان کی سمرسیٹ کیخلاف پوزیشن مضبوط

  

تاونٹن(نیوز ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر کی گھومتی گیندوں نے گوروں کے چودہ طبق روشن کر دیئے۔ سہ روزہ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگ میں چاروکٹوں پر 140رنز بنا لئے ہیں۔ اس طرح پاکستان کو سمرسیٹ کیخلاف 371رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں 8وکٹوں پر 359رنز بنائے۔ یونس خان نے 104اور اسد شفیق نے 80رنز بنائے۔ اس کے بعد عامر نے اپنی باولنگ سے سمرسیٹ کے بلے بازوں کو گھما دیا۔ ان کابھرپور ساتھ سہیل خان، یاسر شاہ اور راحت علی نے دیا۔ عامر اور سہیل نے تین تین جبکہ یاسر شاہ اور راحت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے فالو آن کی بجائے خود بیٹنگ کی اور کھیل ختم ہونے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنا لئے ہیں۔ اظہر علی 50اور اسد شفیق 26پر ناٹ آوٹ ہیں۔

مزید :

کھیل -