سعودی عرب 4دھماکوں سے لرز اٹھا،انتہائی افسوسناک واقعات نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو غمزدہ کر دیا

سعودی عرب 4دھماکوں سے لرز اٹھا،انتہائی افسوسناک واقعات نے پوری دنیا کے ...
سعودی عرب 4دھماکوں سے لرز اٹھا،انتہائی افسوسناک واقعات نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو غمزدہ کر دیا

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کیلئے گزشتہ 24گھنٹے انتہائی تشویشناک اور افسوسناک گزرے ہیں جس دوران سعودی عرب چاردھماکوں سے لرز اٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر اقطیف میں دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں جس میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں،قطیف میں دو حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے اور مسجد کے باہر ہی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ جبکہ دوسری جانب انتہائی مقدس مقام مسجد نبویﷺ کے قریب خود کش دھماکہ ہواہے جس میں دس افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے تردید کی گئی ہے کہ مدینہ منورہ میں کوئی دھماکہ نہیں ہواہے،سیکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشق کی ہے لیکن غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ مدینہ منورہ میں حملہ ہواہے۔

اس سے قبل صبح کے وقت تقریبا اڑھائی بجے کے قریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصلیٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔

سعودی عرب مسلمانوں کیلئے انتہائی احترام کی جگہ ہے جہاں اگر معمولی سا بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو پوری دنیا میں مسلمان غمزدہ ہو جاتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -اہم خبریں -