دشمنان اسلام اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے مسجد نبویﷺ کے اندر کا وہ روح پرور منظر جسے دیکھ کر آپ کا ایمان بھی گرما جائے گا
مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہائی مقدس مقام مسجد نبوی ﷺ میں دہشتگردوں نے اپنے ناپاک عزائم سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ،مسجدنبویﷺ میں مسلمان پرجوش انداز سے نماز تراویح ادا کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 29رمضان المبارک کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں افراد مسجد نبویﷺ میں اپنا 29واں روزہ افطار کر رہے تھے کہ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ اندر داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور خود کو مسجد کے باہر ہی دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث دو سیکیورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ۔مسجد نبوی ﷺ میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور پوزیشن سنبھال لی جس کے بعد شہریوں میں اطمینان پیدا ہوا گیا ۔دھماکوں کے باعث مسجد نبوی کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی اور انتہائی افسوسناک واقعے نے مسلمانوں کے حوصلوں کو پست نہیں کیا بلکہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں مسجد نبوی ﷺ میں عام حالات کے مطابق نماز تراویح ادا کر رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مسجد نبوی کے اطراف میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ۔عام طور پر جس جگہ پر ناخوشگوار واقعہ پیش آتاہے اسے بند کر دیا جاتاہے یا پھر فوری طور پر خالی کروا لیا جاتاہے لیکن مسجد نبویﷺ میں نماز تروایح ادا کی جارہی ہے ۔مولانا طارق اشرفی کا کہناہے کہ مسجد نبویﷺ کے اندار حالات معمول کے مطابق ہیں اور نماز تروایح ادا کی جارہی ہے۔