جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا،مریم نواز
لندن (این این آئی،آئی این پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جیپ کو ڈالا جانیوالا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا، وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی ، لوگوں سے وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے، میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ منگل کو مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے ہسپتال پہنچی ۔ ہسپتال کے باہر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی البتہ لوگوں سے وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔ دوسری طرف مریم نواز نے عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خان صاحب آپ کس چیز کیلئے کھڑے ہوئے ہیں، صا دق سنجرانی؟ دھرنے؟یا امپائر کی انگلی کیلئے؟ ۔واضح رہے عمران خان نے امریکی وزیر کی کہاوت ٹویٹ کی تھی، انسان کو ہر شے کیلئے کھڑا ہونا پڑتا ہے، جو شخص کھڑا نہیں ہو گا اسے گرنا پڑے گا۔
مریم نواز