خصوصی عدالت نے احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائدکردی

خصوصی عدالت نے احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائدکردی
خصوصی عدالت نے احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائدکردی

  

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)خصوصی عدالت نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال پرفائرنگ کے خلاف کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی۔اس موقع پر عدالت نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالے5 ملزمان پرفردجرم عائد کر دی۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔کیس کے مرکزی ملزم عابدحسین نے عدالت سے سرکاری وکیل مقررکرنے کی استدعا کر دی ۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ کو ملزم عابدحسین کی وکیل مقرر کر دیا۔

واضح رہے کہ ملزم عابد حسین نے فائرنگ کرکے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کوزخمی کیاتھا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ