جنوبی افریقہ: پاکستانی خاندان کے 5افرد آتشزدگی سے جاں بحق

جنوبی افریقہ: پاکستانی خاندان کے 5افرد آتشزدگی سے جاں بحق
جنوبی افریقہ: پاکستانی خاندان کے 5افرد آتشزدگی سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں کاروبار کے سلسلہ میں مقیم مانانوالہ کے دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد آتشزدگی کے واقعہ میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مانانوالہ کے نواحی گائوں موگی غلام کا محمد ریاض اپنے سگے بھائی محمد عاصم ، بیوی ، بیٹے اور ایک رشتہ دار اوکاڑہ کے میاں بلال کے ہمراہ گزشتہ کئی سالوں سے جنوبی افریقہ کے صوبہ زولونتال کے ٹائون فلیٹ میں کاروبار کے سلسلے میں مقیم تھا کہ گزشتہ شب کمرے میں آگ لگ جانے کی وجہ سے پانچوں جھل کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ کے اطلاع پر گائوں میں کہرام برپا ہوگیا اور محمد ریاض اور عاصم کے والدین پرسکتہ طاری ہوگیا اور بہن بھائیوں پر غشی کے دورے پڑتے رہے جنہیں دیکھ کر ہوں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ مانانوالہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی میتیں واپس پاکستان لانے کے سلسلے میں متعلقہ ارباب اختیار سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔