سوات، امیر مقام ، ان کا بیٹا اور بھائی تینوں آمنے سامنے آگئے

سوات، امیر مقام ، ان کا بیٹا اور بھائی تینوں آمنے سامنے آگئے
سوات، امیر مقام ، ان کا بیٹا اور بھائی تینوں آمنے سامنے آگئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سوات (ویب ڈیسک) سوات کے حلقہ پی کے فور اور تو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام اور ان کے بیٹے اشتیاق امیر مقام آمنے سامنے ہیں ، این اے 2میں بھائی عباد اللہ آزاد حیثیت سے امیر مقام کا سامنا کرینگے ۔

مقامی اخبار کے مطابق امیر مقام نے کرپشن الزامات میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تینوں حلقوں میں اپنے بیٹے اور بھائی کو کورنگ امیدوار کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب کے جانب سے لواری ٹنل سکینڈل اور اندرون و بیرون ملک جائیدادوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی اطلاع بھی ہین جبکہ سیاسی حلقوں میں یہ بات بھی عام ہوچکی ہے کہ ایک معمولی ٹھیکیدار کے اس قدر امیر ہونے کی پیچھے کیا وجوہات ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی مسلم جبہ میں محکمہ جنگلات کی اراضیات پر قبضوں کی خبروں سے انجینئر امیر مقام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا تھا ، یاد رہے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے انجینئر امیر مقام سوات کے دو صوبائی ایک قومی اسمبلی کے سیٹ سے الیکشن لڑر ہے ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /سوات