بجلی کے تار پانی میں گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق
فیروزوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیروزوالاکے نواحی علاقہ برج اٹاری کے قریب کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرنٹ لگنے کے واقع میں3بچے بےہوش ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن ایک بچہ جانبر نہ ہو سکا۔بچے کے جاں بحق ہو نے پر علاقہ مکینوں نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے تار پانی میں گرنے سے واقع پیش آیا انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی کرے۔