موجودہ دور کے وہ دلچسپ ترین محاورے جنہیں سن کر ہر کوئی داد دے گا
* گھر میں رہنا اور بیوی سے بیر۔
* ساس سے ڈرا، بیوی سے بھی پھونک پھونک کر بات کرتا ہے۔
* شوہر کیا جانے آٹے، دال کا بھاؤ۔
* جان نہ پہنچان، بھائی ووٹر سلام۔
* بیوی اوجھل ۔۔۔ طبیعت سوجھل۔
* حجام بھی عہدہ دیکھ کر بال کاٹتا ہے۔
* کنوارا اپنی سیٹی سے پہچانا جاتا ہے۔
* شاعر شکل ہی سے پہچانا جاتا ہے۔
* رشوت کے بغیر پولیس والا بھی نہیں چھوڑتا۔
(ساجدہ میر۔۔۔ بارسلونا)