الیکشن میں دوست کا امیدوار کو ایسا مشورہ کہ سن کرہی آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی 

الیکشن میں دوست کا امیدوار کو ایسا مشورہ کہ سن کرہی آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی 
الیکشن میں دوست کا امیدوار کو ایسا مشورہ کہ سن کرہی آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی 

  

الیکشن کے دنوں میں ایک امیدوار اپنے دوست کے گھر گیا اور شکوہ کیا 

’’ الیکشن میں تمہارا بھائی میری مخالفت کر کے میرے مخالفوں کا کام آسان کررہا ہے ۔اسکو سمجھا لو کیوں خود کو مصیبت میں ڈال رہا ہے۔‘‘

’’اس نے تمہارے خلاف کیا اقدام اٹھایا؟‘‘ دوست نے رسان سے پوچھا۔

’’وہ میرے خلاف لوگوں میں جھوٹی باتیں مشہور کر رہا ہے۔‘‘ اس شخص نے غصہ سے کھولتے ہوئے کہا۔

’’جھوٹی باتیں کرتا ہے تو پروامت کر میرے یار۔ البتہ اگر تمہارے بارے میں لوگوں کو سچ سچ بتانا شروع کر دے تو پھر بے شک اس کی پٹائی کر دینا ۔‘‘ دوست نے مسکراتے ہوئے کہا۔

(عاصم چنیوٹی ۔فیصل آباد )

مزید : لافٹر