فیصل واوڈا نے ڈیفنس میں کس کے نام پر بے نامی پلاٹ خریدے ہوئے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

فیصل واوڈا نے ڈیفنس میں کس کے نام پر بے نامی پلاٹ خریدے ہوئے ہیں؟ تہلکہ خیز ...
فیصل واوڈا نے ڈیفنس میں کس کے نام پر بے نامی پلاٹ خریدے ہوئے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے بے نامی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، پہلے مرحلے میں ن لیگ کے سینیٹر چوہدری تنویر کی راولپنڈی میں واقع 6 ہزار کنال اراضی ضبط کی گئی ہے تاہم اب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے انگریزی اخبار ’ دی نیوز‘ سے وابستہ صحافی فخر درانی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی میں شیر نواز کے نام پر بے نامی پلاٹس خریدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف حکومتی کاروائی نہایت ہی احسن قدم ہے بس اس میں سیاسی انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے۔چوہدری تنویر کی بے نامی زمینوں کو ضبط کرنے کے بعد اگر حکومت واوڈا کے ڈی ایچ اے میں شیر نواز کے نام پر جتنے پلاٹس ہیں ان کو ضبط کرے گی تو تب لوگ اسے انصاف کہیں گے۔‘