تاجر برادری کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں ، سی سی پی او
پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور عوام اور تاجر برادری کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، پولیس تاجروں کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل سے غافل نہیں، گنجان آباد بازاروں میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کوبھی نفری فراہم کر دی گئی ہے جس سے اندرون شہر جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل میں بھی کمی آئے گی، ان خیالا ت کا اظہا ر سی سی پی او کریم خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں تاجر انصاف وفد کیساتھ میٹنگ کے دوران کیا،سی سی پی او کریم خان نے درپیش مسائل کے حل کیلئے اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر پشاور کے تاجر انصاف برادری کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا،جس میں تاجر انصاف تنظیم کے صدرشاہد خان ، جنرل سیکرٹری سید بادشاہ،چئیرمین نادر خان،سنئیر نائب صدر حاجی شاہ پور اور دیگر عہدیدار شامل تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام خالد ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی،ڈی ایس پی عتیق شاہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، میٹنگ کے دوران سی سی پی او کریم خان نے تاجر برادری کی بے پناہ قربانیوں کو سراہتے ہوئے ہر مشکل وقت میں پولیس کیساتھ تعاﺅن کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور پولیس عوام اور تاجروں کے جان و مال کی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کو اضافی افرادی قوت فراہم کر دی گئی ہے جس سے بازاروں میں ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی، میٹنگ کے دوران تاجر انصاف کی نمایندگی کرتے ہوئے صدر شاہد خان نے سی سی پی او صاحب کو تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے آگاہ کرتے ہوئے چند تجاویز بھی پیش کی گئی جس پر سی سی پی او کریم خان نے موقع پر ہی حل کرنے کے ہدایات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میںملوث ملزمان کے خلاف منظم اور جامع کریک ڈاون کا آغاز کر رکھا ہے جس کےدوران درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس موقع پر تاجر انصاف تنظیم کے عہدیداروں نے شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ امن و مان کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کی خاطر پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی
