تحصیل کونسل جہانگیرہ کا 33کروڑ 50لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

تحصیل کونسل جہانگیرہ کا 33کروڑ 50لاکھ سے زائد کا بجٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانگےرہ (نمائندہ پاکستان) تحصیل کونسل جہانگیرہ نے 33 کروڑ 50 لاکھ 13 ہزار 6 سو 16 روپے کا بجٹ 20 /2019 پیش کر دیا گیا جس میں غیر ترقیاتی اخراجات 18کروڑ 46 لاکھ 83 ہزار 1سو 28 روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 15 کروڑ 3لاکھ 30 ہزار 4سو 88 روپے پر خرچ ہونگے گزشتہ روز بجٹ اجلاس نائب ناظم کنویز حمیداللہ خٹک کی زیر صدارت مےںمنعقدہواسا اجلاس میں ٹی ایم او جہانگیرہ سریر احمد تحصیل ممبران ملک سجاد توحید عالم نظر دین احد نواز ملنگ سیف الرحمن افضل شاہ طفیل مسیح سمیت نے شرکت کی تحصیل کونسل جہانگیرہ 2019/20 بجٹ میں متوازن تھا کیونکہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ اخراجات مد میں کفایت شعاری کو اپنا کر لاکھوں روپے کی بجٹ پےش کی گئی سنیٹیشن واٹر سپلائی سٹریٹ لا ہٹس میں توسیع دی گی جس سے تحصیل جہانگیرہ میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔ بس اسٹینڈ کے لیے ڈیڈ ھ کروڑ پلاٹ کی خریداری کے لیے رکھے گ?ے ہیں جس سے ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جائیگا ڈمپنگ گراونڈ میرہ اکوڑہ خٹک خریداری کی گئی ہے۔