محرم الحرام کا پرامن انعقاد اولین ترجیح ہے ، امامیہ جرگہ کونسل

محرم الحرام کا پرامن انعقاد اولین ترجیح ہے ، امامیہ جرگہ کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ، امسال جلوسوں کے راستوں کا از سر نو سروے کرکے سکیورٹی جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد خصوصی کمیٹی کی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں مجالس ، جلوسوں اور دیگر تقریبات کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا،شہر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءکا کردار لائق تحسین ہے ، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او کریم خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میںامامیہ جرگہ کے نمائندہ وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی اوکریم خان کی سربراہی میں امامےہ جرگہ کونسل پشاور کے ساتھ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں امامےہ جرگہ کونسل پشاور کے راہنما سردار سجاد حسین ،بریگیڈئیر ریٹائرڈ سجاد حسین، فرزند علی بنگش ،مظفر علی اخونزادہ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ، ایس پی سکیورٹی عنایت علی شاہ اوردیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے، اس موقع پر سی سی پی او کریم خان نے کہا کہ پشاور پولیس محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی جلوسوں کے راستوں کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد جلوسوں اور مجالس کے لئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، سی سی پی او نے مزید کہا کہ جامع سکیورٹی پلان کے تحت فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر سی سی ٹی وی کیمروں میں اضافہ کیا جائے گا جس سے جلوسوں اور شہر کی مانیٹرنگ کرنے میں مدد ملے گی، اجلاس کے دوران سی سی پی او نے امامیہ جرگہ کے راہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار پر سختی سے عمل در آمد کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ سکیورٹی کے مسائل پیدا نہ ہوں، سی سی پی او نے شرکاءسے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے شےعہ علماءکا کردار اہمیت کا حامل ہے لھذا علماءاس ضمن میں اپنا کردار ادا کریںانہوں نے کہا کہ مل جل کر کوشش کریںگے کہ محرم کے پر انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے امامیہ جرگہ کونسل کے راہنماوں نے محرم الحرام کے لئے پولیس کی طرف سے جاری کوششوں اور دیگر تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے اجلاس کے دوران مختلف تجاویز اورسفارشات بھی پیش کیں