بی آر ٹی ، زیر زمین راستے نہ کھلنے سے شہری پریشان ، فردوس اور گلبہار انڈر پاس کھولنے کا مطالبہ

بی آر ٹی ، زیر زمین راستے نہ کھلنے سے شہری پریشان ، فردوس اور گلبہار انڈر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) بی آر ٹی کوریڈور مکمل ہونے کے بعد بھی بنائے گئے زیر زمین راستے نہ کھولے جا سکے جس کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی زد میں آنے والے زیر زمین ہشتنگری ، گلہبار اور فردوس انڈر پاسزز بن گئے ہیں لیکن ابھی تک فعال نہ سکے ہشتنگری انڈر پاس میں رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے شہری سڑک عبور کرنے کیلئے کوریڈور پر لگے جنگلوں میں راستے دھونڈتے ہیں اس حوالے سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بس چلانے میں مزید وقت لگنا ہے تو کم ازکم زیر زمین راستوں کو فعال کیا جائے تا کہ عورتیں ، بچے اور بزرگ سڑک کی دوسری طرف جانے کیلئے اسے استعمال کر سکے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سے انڈر پاسزز مکمل ہیں لیکن ان کو کھولا نہیں جا رہا اور نہ ہی بی آر ٹی مکمل ہونے کی تاریخ بتائی جارہی ہیں