ملتان ‘ چارٹر ;200;ف ڈیمانڈ منظور نہ ہونے پر ایپکا ایسوسی ایشن کا احتجاج ‘ ریلی

  ملتان ‘ چارٹر ;200;ف ڈیمانڈ منظور نہ ہونے پر ایپکا ایسوسی ایشن کا احتجاج ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپیشل رپورٹر )پورے پاکستان کی طر ح گزشتہ روز ملتان میں بھی زیر قیادت مرکزی سیکریٹری جنرل ایپکا پاکستان خالد جاوید سنگھیڑا اور ڈویژنل سیکریٹری جنرل ایپکا ملتان ڈویژن ملتان عبدالرزا ق بلوچ کی قیادت میں ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہ ہونے اور تنخواہ میں صرف 10% اضافہ (اونٹ کے منہ میں زیرہ) اور گورنمنٹ ملازمین پر ٹیکس عائد کرنے کے خلاف حویلی یونٹ محکمہ انہار (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

میں جلسہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں تمام محکمہ جات کے یونین عہدیداران و جملہ ملازمین ملتان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرکزی سیکریٹری جنرل ایپکاپاکستان خالد جاوید سنگھیڑا ، قاسم بھٹہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے ہماری تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر کے ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا ہے مہنگائی سو فیصد اور تنخواہ میں اضافہ دس فیصد تحریک انصاف یہ کیسا انصاف کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کو سوچنا چاہیئے کہ وہ ہمارے ساتھ وہی کر رہے ہیں جو سابقہ حکومتوں نے کیا اور اب وہ کہاں کھڑے ہیں کہیں ایسا نہ ہو یہ بھی ماضی کا قصہ بن جائیں ایپکا قیادت سے کیے گئے وعدے فوری طور پر پورے کئے جائیں اور قائمہ کمیٹی سینٹ کی شفارشات پر عمل درآمد کیا جائے ورنہ ایپکا پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کرے گی ۔