سیاسی انتقام ‘ حکمران ملکی سلامتی استحکام سے کھیل رہے ہیں ‘ سعود مجید

  سیاسی انتقام ‘ حکمران ملکی سلامتی استحکام سے کھیل رہے ہیں ‘ سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق مشیروزیراعظم پاکستان وسابق سینیٹرچوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ نا اہل اورسلیکٹڈ حکمران ملک میں انتقام کوہوادے کرملکی سلامتی اوراستحکام سے کھیل رہے ہیں ;200;ئی ایم ایف کے بجٹ نے عوام کی جان نکال کر(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

رکھ دی ہے دوسروں کوطعنے دینے والے ;200;ج کس منہ سے ملک کوقرضوں کی دلدل میں دھکیلنے پرتلے ہوئے ہیں مہنگائی کادوردورہ ہے اورعوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پرمجبورہیں حکومتی زعما نے بجٹ سے پہلے ہی عوام کے چیخنے کی نویددیناشروع کردی تھی اوراب عوام حقیقی معنوں میں چےخ وپکار کررہے ہیں لیکن ان کی سننے والاکوئی نہیں حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کودوراہے پرلاکھڑا کیاہے اب حکمران ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہوگئے ہیں اورحکومتی وزاء اس پرشرمندہ ہونے کی بجائے خوشیاں منانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ راناثناء اللہ کی گرفتاری انتقامی سیاست کی بدترین مثال ہے انہیں فردوس باجی کوخوش کرنے کیلئے پابندسلاسل کیاگیاہے چوہدری سعودمجیدنے کہاکہ ;200; ج عوام مسلم لیگ ن کے دورحکومت کویادکررہے ہیں وہ دن دورنہیں جب مسلم لیگ ن عوام کے ووٹوں سے دوبارہ برسراقتدار ;200; ئے گی عوام مسلم لیگ ن کے ووٹ کوعزت دوکے بیاینہ کی تائیدکررہے ہیں ۔

سعود مجید