دہلی گیٹ ملتان ،فیصل آباد پولیس کا گھر پر دھاوا لوٹ مار انکوائری کے بعد اے ایس آئی سمیت 2افراد گرفتار

  دہلی گیٹ ملتان ،فیصل آباد پولیس کا گھر پر دھاوا لوٹ مار انکوائری کے بعد اے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقا ءع نگار ) پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں ملتان کے شہری کے گھر دھاوا بولنے اور لوٹ مار کرنے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کے جرم میں فیصل آباد پولیس کے تھانیدار سمیت نو افراد کے خلاف درج کرلیا ۔ اے ایس آئی سمیت دو افراد گرفتار ۔ دونوں ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔ جبکہ مقامی پولیس نے نے گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم 25 لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے کے رہائشی محمد مدنی نے سی پی او ملتان کو موقف دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ میں 23جون 2019کو اپنے گھر اہل خانہ کے ہمراہ سو رہا تھا ۔ اچانک پونے تین بجے چار پولیس ملازم اور دیگر پانچ پرائیوٹ افراد زبردستی مکان کی دیوار پھلانگ کر گھس ائے ۔ جہنوں آتے ہی مجھے پر تشدد کیا اور منہ کو کپڑے سے ڈھانپ دیا ۔ اور اپنا تعارف ٹی ایس آئی سعید کے نام سے کروایا ۔ بعد ازاں گھر کی تلاشی لینی شروع کردی ۔ دوران تلاشی مذکورہ افراد نے گھر سے چھتیس لاکھ پچیس ہزار سات تولے طلائی زیوارات مالتی تقریبا اٹھ لاکھ پچاس ہزار روپے ۔ پچیس ہزار کے نئے نوٹ سمیتدیگر اہم دستاویزات اسلحہ کے زور پر اٹھا لیئے ۔ اور ضلع فیصل آباد کا تھانہ رضا آباد میں لیجاکر بتایا کہ تمھارے خلاف تیرہ ہزار روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے ۔ میرے بھائیوں کی مداخلت پر مجھے رہا کروایا گیا ۔ جس پر سی پی او ملتان نے سی پی او فیصل آباد سے مذکورہ صورت حال متعلق بات کی ۔ اور ملتان میں بھی انکوائری شروع کردی ۔ پولیس ذراءع کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے مذکورہ معاملے بابت انکوائری کی ۔ اور معاملہ کو گڑبڑ پایا ۔ پھر تھانیدار ٹی اے ایس آئی سعید اور اسکا پرائیویٹ دوست کو حراست میں لیا ۔ انکے قبضے سے پچیس لاکھ روپے اور آٹھ تولے طلائی زیورات برآمد کیئے ۔ سی پی او فیصل آباد نے گرفتار ہونے والے تھانیدار اور اسکے ساتھی کی گرفتاری کا بتلایا ۔ جس پر سی پی او ملتان نے اے ایس آئی سمیت نو افراد پر ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ فیصل آباد سے گرفتار ملزمان کو ملتان دہلی گیٹ تھانے منتقل کیا ۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے مذکورہ دونوں گرفتار ملزمان کا سات یوم جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ۔ جن سے مزید ریکوری متوقع ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی کے جھوٹے مقدمہ میں شہری کے گھر دھاوا بولنے اور لوٹ مار کرنے کے مقدمہ میں فیصل آباد پولیس کے اے ایس آئی سمیت 2 ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے مطابق محمد مدنی نے مقدم درج کرایا کہ 23 جون 2019ء کو اپنے گھر میں اہلخانہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اچانک رات پونے تین بجے 4 پولیس اہلکار اور دیگر 5 پرائیوٹ افراد زبردستی مکان کی دیوار پھلانگ کر گھس آئے اور آتے ہی اس پر تشدد کیا اور منہ کو کپڑے سے ڈھانپ دیا جبکہ ایک اہلکار نے اپنا تعارف ٹرینی اے ایس آئی سعید کے نام سے کرایا اور اس کے خلاف ڈکتیی کا مقدمہ درج ہونے کا کہہ کر تلاشی لینی شروع کر دی اور گھر سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات اٹھا کر لے گئے ۔ جس پر 9 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء تفتیش کے بعد فیصل آباد میں تعینات ٹرینی اے ایس آئی سعید اور وسیم کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے 25 لاکھ روپے اور طلائی زیورات برآمد کرنے باقی ہیں جس کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے ۔