ملتان ڈویژن‘ 15 یونین کونسلیں خصوصی صفائی کیلئے منتخب‘ فوری ٹھیکے پر دینے کا حکم

ملتان ڈویژن‘ 15 یونین کونسلیں خصوصی صفائی کیلئے منتخب‘ فوری ٹھیکے پر دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان ڈویژن کی 15یونین کونسلوں کو خصوصی صفائی کیلئے منتخب کر لیا ہے اور مذکورہ یونین کونسلوں کو صفائی ٹھیکے پر دینے کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ملتان صدر کی یونین کونسل 70، یونین کونسل 106، یونین کونسل 137، شجاع آباد کی یونین کونسل 142، جلالپور پیروالا کی یونن کونسل 173، کبیروالا کی یونین کونسل 33، میاں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)


چنوں کی یونین کونسل 53، خانیوالی کی یونین کونسل 119، جہانیاں کی یونین کونسل 105، وہاڑی کی یونین کونسل 8، بوریوالہ کی یونین کونسل 38، میلسی کی یونین کونسل 70، لودہراں کی یونین کونسل 13، دنیا پور کی یونین کونسل 40اور کہروڑ پکا کی یونین کونسل 64کو سالڈ ویسٹ پروجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ یونین کونسل 70کے بینک اکاونٹ میں 41لاکھ 26ہزار 6سو 32روپے موجود ہیں، اسی طرح یونین کونسل 106میں 24لاکھ 49ہزار 15روپے، یونین کونسل 137میں 33لاکھ 37ہزار 33روپے کے فنڈز موجود ہیں اسی طرح دیگر یونین کونسلوں میں فنڈز موجود ہیں۔