میلسی‘ اڈے پر چھاپہ‘ اہم شخصیات سمیت متعدد جواری گرفتار‘ سفارشی متحرک
میلسی(سپیشل رپورٹر)سٹی پولیس میلسی نے میلسی شہر کے سب سے بڑے اور بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر رات گئے چھاپہ مار کر اڈے کے مالک سبزی منڈی میلسی کے سابق صدر اور سابق کونسلر سمیت علاقے کے متعدد جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور تھانے کی حوالات میں بند کر دیا۔تفصیل کیمطابق انجمن آڑھتیان سبزی منڈی میلسی کے سابق صدر شیخ طارق محمود نے اپنے وکیل بھائی کے ہمراہ شہر کے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
وسط میں عرصہ دراز سے اپنے گھر میں جوئے کا اڈا بنا رکھا ہے جہاں روزانہ رات کو علاقہ بھر کے جواری جمع ہو کر لاکھوں روپے کا جواء کھیلتے ہیں گذشتہ شب نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سٹی محمد شبیر نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے علاقہ مجسٹریٹ میلسی سے وارنٹ حاصل کیئے اور مذکورہ جوئے کے اڈے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا پولیس اہلکاروں نے چاروں طرف سے مذکورہ مکان کو گھیرے میں لے لیا اور اندر داخل ہو کر جواء کروانے میں مصروف اڈے کے مالک شیخ طارق محمود کے علاوہ دھرم پورہ کے رہائشی سابق کونسلر غلام حسین عرف گامی، راجہ وسیم حسن، محمد بہاول، سجاد احمد، عمران عباس، محمد اقبال، علی احمد، محمدا رشد، مجاہد احمد، قیصر عباس، محمد ذیشان، محمد منشاء، محمد شاکر، قربان علی، محمد عمر کو گھمسائی جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس نے داؤ پر لگی جوئے کی رقم 57890 روپے بھی موقع سے برآمد کر لی اور تمام جواریوں کو تھانہ سٹی کی حوالات میں لا کر بند کر دیا بااثر جواریوں کو چھڑانے کیلئے سفارشیوں کا تانتا بندھا رہا تا ہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا واضح رہے کہ قبل ازیں بھی جوئے کے اس اڈے پر پولیس نے متعد بار چھاپے مارے تا ہم مالک سمیت جواری قریبی مکانوں میں سیڑھیاں لگا کر متبادل راستوں کے ذریعے فرار ہوتے رہے کامیاب کاروائی پر شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد شبیر اور ڈی ایس پی ملک اعجاز حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔
