وہاڑی:شہر کے وسط میں منشیات نذر آتش شہریوں کی سانسیں بند

وہاڑی:شہر کے وسط میں منشیات نذر آتش شہریوں کی سانسیں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(سٹی رپورٹر+ نامہ نگار)وہاڑی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی منشیات کو تحصیل آفس کے سامنے شہر کے وسط میں انتظامیہ کی نگرانی میں آگ لگا دی گئی جس کے زہریلے دھوے سے شہری پریشان ہوگئے،تفصیل کے مطابق وہاڑی پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)


 برآمد کی گئی منشیات سمیت دیگر سامان کو تلف کیا گیا اور اس منشیات چرس، پاؤڈر، افیون سمیت دیگر سامان جیسے آتش بازی، پتنگ بازی کا سامان اور جعلی کرنسی نوٹ وغیرہ کو آبادی کے بیچ و بیچ شہر کے وسط میں آگ لگا دی گئی منشیات جلنے کے دھوئیں سے شہری بری طرح متاثر ہوئے اور سانس، دمہ، استھما سمیت دیگر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہر کے بیچ و بیچ آبادی والی جگہ پر منشیات جلانے پر شہریوں عابد شبیر، شاہد حسین، شیخ قاسم، محمد سلطان، سہیل احمد و دیگر نے پولیس کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منشیات شہر سے باہر لیجا کر تلف کی جانی چاہیے نہ کہ آبادی کے بیچ انہوں نے اعلی حکام سے اس لاپرواہی پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔