لوٹ مار میں ملوث مافیا کو احتساب کا سامنا کرنا پڑیگا‘ خاور علی شاہ
کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان) ن لیگی ممبران اسمبلی کا ”فاروڈ بلاک“ اپوزیشن اتحاد کیلئے بڑا سیاسی دھچکا،حکومت گرانے کی باتیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث ”کرپٹ مافیا“ کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،ملکی معیشت کی بحالی کیلئے پاک فوج کا ”جذبہ ایثار“ پوری قوم کیلئے قابل تقلید ہے،پاکستان کی سلامتی کے دشمن ممالک نے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
اپنے بعض وعناد کو کھیل کے میدانوں تک پہنچا دیا ہے،حکومت پاکستان کا ”پاک افغان کرکٹ میچ“ کے دوران ہونیوالے معاملات کا سفارتی نوٹس لینا درست اقدام ہے،پوری قوم اپنی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ،میڈیا نمائندگان اور شہریوں سے ملاقات کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پاکستان کو کرپشن کو پاک ریاست اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کے جڑوں کو کھوکھلا کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا،آج معاشی بحالی اور استحکام کیلئے ہونیوالے سخت اور کڑوے فیصلوں کا ”میٹھا پھل“ آنیوالی نسلوں کو خوشحال پاکستان کی صورت میں ملے گا۔اس موقع پر سید گروپ کے مرکزی رہنما سید علی اکبر شاہ، حاجی محمد ارشد سنگا،حفیظ سعیدی مہر محمد اکرم پیروآنہ،چوہدری محمد قاسم ارائیں،ملک حفیظ گل،نواز ش شاہ قریشی،زاہد حسین شاہ،مہدی سرگانہ،رانا نوشاد احمد دیگر بھی موجود تھے۔
خاور علی شاہ
