ایل ڈی اے سٹی منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،میاں محمودالرشید
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے سٹی منصوبے کو سپریم کورٹ کی مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ سکیم کی مرکزی مسجد اور مختلف سیکٹرز میں پارکوں کے لئے پلاٹ فوری طور پر مختص کئے جائیں۔ زیر تکمیل سپورٹس کمپلیکس کا تعمیراتی کام تیز کیاجائے۔ سکیم مکمل کرنے کے لئے کی جانے وا لی پیش رفت کی رپورٹ ہر ماہ باقاعدگی سے سپریم کورٹ اورنیب کو ارسال کی جا رہی ہے۔ سکیم میں فائلیں خریدنے والے نوہزار افراد کو پلاٹ دینے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان‘نیب کے نمائندوں اورایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرزپاک اسٹیٹ کے عمران علی بھٹی‘ اربن ڈویلپرز کے طاہرجاوید‘الفا اسٹیٹ کے ملک آصف‘معمارسروسز کے عبد الرشید اور منیجر ظفر محمود چشتی کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو سکیم کے روز مرہ معاملات کا جائزہ لے گی‘مشکلات کے خاتمے اور سکیم پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر اظہر علی‘ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس‘ڈپٹی ڈائریکٹرحفیظ اللہ‘عبد الواحد اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے دو نمائندے شامل ہیں۔
محمودالرشید
