انجمن تاجران گلشن مارکیٹ الخدمت گروپ فاتح چودھری الیاس صدر سلیم کمبوہ جنرل سیکرٹری منتخب
ملتان (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے الیکشن میں الخدمت گروپ اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگیا ہے۔چودھری الیاس صدر،محمد سلیم کمبوہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔الخدمت گروپ نے 332 ووٹ حاصل کئے۔ووٹرز کی مجموعی تعداد 552 تھی۔مد مقابل اتحاد گروپ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
نے 152 ووٹ لئے ہیں جس پر حامیوں نے جشن منایا اوربھنگڑے ڈالے‘ اس موقع پر چوہدری الیاس نے کہا کہ تاجربرادری کا مشکور ہوں اور ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔
