ہ میں پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی سزامل رہی ہے ،احسن اقبال

ہ میں پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی سزامل رہی ہے ،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی،اسلام آباد(این این آئی،آن لا ئن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن تحقیقات میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر بیان قلمبند کرادیا ۔ اس دور ان نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیر داخلہ سے سوالات بھی کئے ۔ احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ اپنے حلقے نارووال میں شروع کیا اور اربوں روپے کا سپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کونقصان پہنچایا ۔ اس سٹی کی تعمیر میں پاکستان(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سپورٹس بورڈ پر بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے ۔ نیب پیشی پر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ مجھے نیب نے بلایا تھا ،الحمد اللہ کسی مالی بے ضابطگی کے بارے میں کوئی سوال نہیں تھا ،انتظامی معاملات پر سوالات کئے گئے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور سپورٹس لووز سپورٹس سٹی کا وزٹ ضرور کریں ،کہیں خرابی ہوئی تو میں زمہ دار ہو ں گا ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے مجھے سوالنامہ دیا ہے ان کے جواب دوں گا ،نیب کو دعوت دی ہے کہ سب سپورٹس سٹی کا دورہ کریں ،سپورٹس تنظیموں کو بھی ساتھ لیکر جائیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ جس کسی نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا وہ مجرم ہے جس نے کچھ نہیں کیا اور ملک اجاڑ کربیٹھا ہے وہ حکمران ہے، اگر کسی نے توانائی کے اور ترقیاتی منصوبے بنائے تو وہ انکی سزا کاٹ رہا ہے، ہ میں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے، بد قسمتی سے رسم چل پڑی ہے کہ ہر سیاستدان کو گندا کرو ۔ احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں ، رہبر کمیٹی بنا دی گئی ہے، چند دونوں بعد اجلاس ہو گا، ہم جلدی میں ہیں مگر حکومت ہم سے بھی جلدی میں ہے، حکومت کہہ رہی ہے آ بیل مجھے مار ۔ انہوں نے کہاکہ رانا ثنا ء اللہ کو جو گرفتار کیا اسکی مذمت کروں گا ،رانا ثنا اللہ کو جیل میں وہ سہولیات ملنی چاہئیں جو دیگر اہم شخصیات کو ملتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کارروائیوں سے انہیں بے نقاب کرنا نہیں چھوڑیں گے،انکی گرفتاریوں یا دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ،ہم سب ایک مشن پر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مشرف کی طرح ہیں ،سیاسی مخالفین کے ساتھ تھرڈ ڈگری سلوک کیا جا رہا ہے ،ایسا آمر نے بھی مخالفین کے ساتھ نہیں کیا تھا ۔ دوسری طرف وفاقی وزیر مراد سعید نے لیگی رہنما احسن اقبال کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم کی ہدایت پرقائم انکوائری کمیشن میں بھیج دیا ،انکوائری کمیشن دستاویز ات کا جائزہ لینے کے بعد ضرورت پڑنے پراحسن اقبال کوطلب کر سکے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق بھیجی گئی دستاویزات کے مطابق احسن اقبال نے خزانے کو تقریبا 50سے 70ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق 2015ء میں جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا اس کمپنی کیساتھ انہوں نے 2013ء میں ہی معاہدہ کرلیاتھا ۔

احسن اقبال