حسن آباد واقعہ ،3ملزم بدستور غائب اجمل ،ظفر سے مختلف پہلوءوں پر تفتیش ،جلد اہم انکشافات

  حسن آباد واقعہ ،3ملزم بدستور غائب اجمل ،ظفر سے مختلف پہلوءوں پر تفتیش ،جلد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقا ءع نگار ) تھانہ نیو ملتان کی پولیس 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی9افراد کے قتل کے نامزد ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔ واضح رہے تھانہ ملتان کے علاقے میں گزشتہ اتوار کے روز تقریبا نو بجے شب ملزم اجمل نے تعلقات کے شبہ میں اپنے بھائی ،والد کے ہمراہ سسرال میں گھس کے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کرن، ساس تسلیم بی بی ، بیٹی مائرہ ، بیٹے عادل ، سالیوں صائمہ عاصمہ روما اور متقولہ بیوی کی بھانجی نائمہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد اگ لگا دی تھی ۔ جبکہ فائرنگ سے ملزم اجمل کا سسر لعل محمد ، سالا علی رضا اور مقتولہ کرن کا بھانجا صائم زخمی ہو گئے تھے ۔ جنہیں نشتر(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں گزشتہ صبح 14 سالہ صائم بھی زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا ۔ مقامی پولیس نے علی رضا کی مدعیت میں 302 ۔ دہشت گردی و دیگر دفعات کے ایکٹ کے تحت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ پولیس نے دو ملزمان اجمل ۔ ظفر کو فورا گرفتار کرلیا ۔ مگر 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود مقامی پولیس نے بقایا نامزد ملزمان اشمل ۔ فرحت اور انیلہ کو گرفتار نہیں کیا ۔ سانحہ حسن آباد ناقابل فراموش واقعہ ہے ۔ واقعہ میں ملوث دیگر تین مفرور ملزمان کو جلد پولیس گرفتار کرکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان اجمل اور ظفر سے مختلف پہلوووں پر تحقیقات مکمل کر چکے پیں ۔ جلد ملزم اشمل اور دونوں خواتین پولیس گرفت میں ہونگی ۔ ملزم اجمل سے اسکے کام ۔ اسکی سعودیہ سے واپسی اور اسکے قتل کرنے کی وجوہات معلوم کر چکے ہیں ۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوا کر خاندان کی داد رسی کریں گے ۔ حسن آباد کے علاقے میں قتل ہونے والے نو افراد کی رسم سوئم رشتے داروں نے گزشتہ روز سادگی سے ادا کردی ہے ۔ جبکہ قل خوانی آج کی جائے گی ۔