غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف کارروائیاں 10 مقدمات خارج‘ ایم ڈی اے کا سی پی او کو خط

غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کیخلاف کارروائیاں 10 مقدمات خارج‘ ایم ڈی اے کا سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم ڈی اے انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف درج 3 مختلف تھانوں سے خارج ہونے والی 10 FIR کے بارے میں سی پی او ملتان کولیٹر۔ ایف آئی آر کی بحالی اور دوبارہ درست پیمانے پر تفتیش کا مطالبہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ایم ڈی اے حکام کی طرف سے سی پی او ملتان کوایک لیٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں تھانہ مخدوم رشید میں ڈویلپرز کے خلاف درج کرائی گئی 7ایف آئی آر،تھانہ بی زیڈ یو میں 2 ایف آئی آر اور تھانہ صدر ملتان میں 1ایف آئی آر کو ناقص تفتیش کے باعث خارج کرنے کے بارے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان تمام ایف آئی آرز کو بحال کر کے ازسر نو جائزہ لیکر دوبارہ تفتیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔لیٹر میں ایم ڈی اے انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جن ڈویلپرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں ان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی کی جائے اور ناقص تفتیش کے باعث موقع ملاحظہ کیئے بغیر اور ایم ڈی اے کا مؤقف سنے بغیر ایف آئی آر خارج کرنے پر تھانہ مخدوم رشید کے متعلقہ تفتیشی آفسر اظہر علی ASI،محمد اشرف جاوید SHO،تفتیشی آفسر تھانہ بی زیڈ یو محمد زکریا ASI،محمد اکبر SHO،تفتیشی آفسر تھانہ صدر ملتان محمد انور ASIاور لیاقت علی SHOکے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔