سبطین خان سمیت چار ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا
لاہور( کرائم رپورٹر) احتساب عدالت نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت چار ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ نیب کی طرف سبطین خان،امتیاز احمدچیمہ، محمد اسلم اور عبدالستار کو عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیویٹر حافظ اسد اللہ جبکہ ملزمان کی طرف سے عدنان شجاع بٹ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد چاروں ملزمان کو 14روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اور17جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمان پر ارتھ ریسورس کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔جوڈیشل ریمانڈ کے بعد سبطین خان کو کیمپ جیل میں نیب کے قیدیوں کی بیرک میں منتقل کر دیا گیا۔سبطین خان سے ملاقات کیلئے ہفتے کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
سبطین خان
