سر سید کی طرح صادق عباسی کے نام  سے بھی ٹرین چلائی جائے‘ اجمل ملک

سر سید کی طرح صادق عباسی کے نام  سے بھی ٹرین چلائی جائے‘ اجمل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور‘سمہ سٹہ(بیورورپورٹ‘ نامہ نگار) سرسیدکی طرح سرصادق محمدخان عباسی کے نام سے ٹرین چلائی جائے سمہ سٹہ سے امروکہ تک خرا ب ٹریک کابہانہ نہیں چلے گا وفاقی وزیرریلوے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)


 شیخ رشیداحمد نوٹس لیں ان خیالات کااظہار عوامی تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے مرکزی صدر اجمل ملک نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بہاول پورکی محرومیوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتاجارہاہے بہاول پورمیں ریاست کے دورکی بلڈنگز اورجائیدادیں کوڑیوں کے بھاؤفروخت کی جارہی ہیں یاجان بوجھ کران کو خستہ حال کیاجارہاہے ان کی مینٹی ننس پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی بہاول پورمیں شروع کئے جانے والے تقریبا تمام ترقیاتی منصوبہ جات کئی کئی سال سے ملتوی ہیں اورلوگ مسیحاکے منتظرہیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ دورمیں عجائب گھر بہاول پورکاایک حصہ سرصادق میموریل گیلری کے نام سے زیرتعمیرتھا لیکن بلڈنگ تعمیرہونے کے باوجود وہ ابھی تک تشنہ تکمیل ہے اس کوفوری مکمل کیاجائے اسی طرح ایڈیشنل سرکلرروڈ کے منصوبہ پرکام روک دیاگیاہے 20 سال قبل دریائے ستلج پر جھیل بنانے کامنصوبہ ختم کردیاگیا اسی طرح سرائیکی چوک تا لائبریری چوک تک فلائی اوورکامنصوبہ کھٹائی میں پڑاہواہے انہوں نے کہاکہ بہاول پورکے سرکاری اداروں میں عملہ کی کمی کے علاوہ انتظارکیاجاتاہے کہ لاہور،راولپنڈی، گجرانوالہ،یاکم ازکم ملتان کے ڈومی سائل والا آفیسرآئے بصورت دیگرسیٹ خالی رکھی جاتی ہے بہاول پورکے نوجوان ڈگریاں لیکر بیکار پھررہے ہیں ان کاکوئی پرسان حال نہ ہے۔
اجمل ملک