حادثات میں 3افراد جاں بحق خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد 2نوجوانوں کی خودکشی
ملتان‘ شاہ جمال‘ رحیمیارخان‘ لڈن‘ (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان)حادثات میں 3 افراد جاں بحق‘ خاتون کی تشدد شدہ لاش برآمد‘ 2 نوجوانوں کی خودکشی۔ ملتان سے خبر نگارخصوصی کے مطابق ہائی کورٹ ملتان بنچ کا ملازم محمد اعظم گزشتہ روز ڈیوٹی پر آتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے جانبحق ہو گیا۔حادثہ ڈبل پھاٹک ملتان روڈ پر پیش آیا، مرحوم کے پسماندگان میں پانچ کم عمر بچے، بیوی اور بیوہ ماں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
ہے۔جبکہ ملتان پبلک سکول روڈ پر سانپ کے کاٹنے سے 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔سترہ سالہ نوجوان کو کرنٹ لگ گیا۔حسین آگاہی کے علاقے میں دو کانداروں کی ٹرائی کے دوران فائرنگ سے راہگیر عورت زخمی ہوئی۔ شالیمار میٹرو اسٹیشن کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے آگے شا لیمار میٹرو سٹیشن کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے 36 سالہ شکیل سے سے واردات کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے مذکورہ نوجوان کو زخمی کر دیا۔مظفر آباد کے علاقے میں میں 17 سالہ نوجوان رمضان کو کو بجلی کی تار چھونے سے کرنٹ لگ گیا یا حالت خراب نہ ہونے پر پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملتان پبلک سکول پورٹ روڈ پر رہائشی سی بھراواں مائی کو گھر کے قریب سانپ نے ڈس لیا اور موقع پر جاں بحق ہو گئی۔کھانا دولت کے علاقے حسین آگاہی کے قریب دو دکاندار آپس میں لڑ رہے تھے۔اسی دوران فائرنگ شروع ہوئی۔جس کی زد میں راہگیر پ اس سالہ خالدہ بی بی اگئی۔اور وہ زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کے بعد نشتر منتقل کردیاگیا۔جبکہ ٹریفک کے مختلف حادثات میں حیات۔زہرہ۔عباس۔یسین۔خورشید۔نواز۔صدیق۔شمیم۔امان اللہ۔رمضان وغیرہ زخمی ہوئے۔جن کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی سہولیات دینے کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروا دیا۔جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔شاہ جمال سے نامہ نگار کے مطابق تشدد زدہ نا معلوم خاتون کی نعش پل بھنڈی کے مقام سے مظفرگڑھ کینال سے برآمد،پوسٹ مارٹم کے لیئے نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل۔پل بھنڈی کے رہائشیوں نے مظفرگڑھ کینال میں تیرتی تشدد شدہ خاتون کی نعش دیکھ کر پولیس تھا نہ شاہ جمال کو مطلع کیا جس پر ایس ایچ او تھا نہ شاہ جمال ریسکیو ٹیم کے ہمراہ پہنچے اورنعش کو ریسکیو کر کے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال منتقل کر نے کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون کی تصویر وائرل کرائی اور مساجد میں اعلان کے باوجود کئی گھنٹے تک ورٹاء نہ ملنے پرنعش کو مزید کاروائی کے لیئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا جہاں ایس ایچ او محمد نواز کے مطابق خاتون کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ خاتون کی پیشانی پر کٹ کا نشان بھی واضح نظر آرہا ہے قوی امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے نعش نہر میں بہائی گئی ہے۔رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا40 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔46زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق سنی پل کا رہائشی 40سالہ سعید احمد موٹرسائیکل پرسوار ہوکر شہر کی طرف آرہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ورثائنے طبی امدادکیلئے شیخ زیدہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سعید احمدجانبرنہ ہوپایا اور دم توڑگیاجبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے46افراد جن میں حبیب کالونی کی رہائشی12سالہ سرداراں بی بی، جمالدین والی کا21سالہ علی مراد، وائرلیس پل کا23 سالہ محمد وقاص، چوک شہباز پور کا30سالہ محمد مسلم، آباد پور کا25سالہ نذر اقبال، خانپور کا15سالہ محمدصابر، کوٹ سمابہ کا45سالہ شمیر، حبیب کالونی کا40سالہ ظفر اقبال، میانوالی قریشیاں کا45اربیلا، صادق آباد کا45 سالہ جام مزاری، کوٹ سمابہ 50سالہ منیراحمد،میانوالی قریشیاں کا16سالہ محمد آصف، میرپور ماتھیلوکا15سالہ محمد فراز، بدلی شریف کا20سالہ باسط علی اور عیسٰی کالونی کا24سالہ محمد دانیال وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ پسند کی شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر22 سالہ نوجوان نے کالا پتھر پی کرخودکشی کرلی۔4خواتین سمیت8افراد کااقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق خانپور کارہائشی22سالہ محمد اسحاق پسند کی شادی کرنے کا خواہش مند تھا گھر والوں کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر مشروب میں گھول کر پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثائنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد اسحاق جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے8افراد جن میں صادق آباد کی رہائشی22سالہ صائمہ بی بی، کوٹ سمابہ کی18سالہ تسلیم بی بی، چوک شہباز پور کی18سالہ ام ہانی، عباسیہ ٹا?ن کی 36سالہ ہما بی بی، دڑی سانگھی کا18سالہ محمد شاہ زیب، صادق ٹا?ن کا25سالہ محمد یاسر، نوریوالی کا25سالہ محمد شہزاد اور منظورآباد کارہائشی45سالہ اشرف خان شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔لڈن سے نامہ نگار کے مطابق بیوی کی ناراضگی پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق لڈن کے نواحی علاقہ موضع خانگڑھ کا 18سالہ نوجوان ربنواز کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی ربنواز اسے منانے گیا تھا لیکن وہ نہ مانی جس سے دل برداشتہ ہوکر کالا پتھر پی کر موت کو گلے لگا لیا۔
