کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا،ترجمان میٹرو بس اتھارٹی
لاہور (جنرل رپورٹر) میٹرو بس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کے کرایوں میں اضافے کا تا حال کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا ہے، حکومت پنجاب نے میٹرو بس کے کرائے میں 10 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطا بق ترجمان میٹرو بس اتھارٹی نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن وصولی تک اضافہ لاگو نہیں کیاجائے گا۔
