روح افزاء فلوٹ کمپین کا آغاز،ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو شربت پلایا گیا
لاہور(سٹی رپورٹر)گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر چیئرپرسن ہمدرد پاکستان سعدیہ راشد کی خصوصی ہدایت پر کراچی کے بعد لاہور میں روح افزاء فلوٹ کمپین کا آغاز کردیا یا، ڈپٹی کمشنر لاہور صالح سعید اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فضل ربی چیمہ نے کمپین کا افتتاح زیرو پوائنٹ ضلع کچہری سے کیا یہ مہم 5سو لیٹر کولڈ ٹینک کی مدد سے ایک ماہ جاری رہے گی،مہم شہر بھر کے منتخب علاقوں میں اپنی خدمات سرنجام دے گی،دوران مہم ایک لاکھ سے زائد سڑکو ں پر موجود شہریوں کو روح افزاء پلانے کا اہتمام کیا گیا۔
