عظیم تر معاشرے کے قیام کیلئے خود کو بدلنا ہو گا،راغب حسین نعیمی

عظیم تر معاشرے کے قیام کیلئے خود کو بدلنا ہو گا،راغب حسین نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عظیم ترمعاشرے کے قیام کیلئے خود کوبدلناہوگا۔معاشرتی برائیوں سے خود بچنااوردوسر ں کابچانا ہماری زندگی کامشن ہوناچاہیے۔ہمارا کردار شریعت کا آئینہ دارہوناچاہے۔مؤثرتبلیغ بھی اچھے کردارواخلاق سے ہی ممکن،معاشرے کی تعمیر اورکردارسازی کیلئے مطالعہ کے کلچر کوفروغ دیا جائے۔ بحیثیت انسان ہم میں انتہائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کوتلاش کرنااوران کومجمع کرنابہت ضروری ہے۔اپنے اندر چھپی خوبیوں کو تلاش کرکے معاشرتی ترقی کیلئے استعمال کرنا بہترین عمل ہے اورکردارسازی کیلئے مہارتوں کاحصول ”جہدتسلسل“سے ہی ممکن ہے۔ان خیالا ت کاظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈا کٹر سر فراز نعیمی انسٹی ٹیو ٹ برائے امن تعلیم و تحقیق میں نعیمیہ انٹلیکچوئل فورم کے زیراہتمام کے تحت دوسری سالانہ تقر یب تقسیم اسنادسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ موٹیویشنر ساجدحفیظ ملک نے بھی شرکاء کو کرداری ساز ی کے موضوع پرخصوصی لیکچردیا۔مولانا شعیب رضا،مولانا عامرحسین قریشی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ سا جد حفیظ ملک اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا ایک طا لب علم کے لئے عصر حا ضر کے تقا ضو ں سے آ گا ہ ہو نا ضر ور ی ہے خا ص طو ر پر جب و ہ لیڈر بننا چا ہتا ہے۔دعوت وتبلیغ کے پیغام کومزید موثر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عالمی زبانوں پر عبور حاصل کیاجائے۔ان کامزید کہناتھاکہ بعض لو گ مدا ر س اور اس نظا م سے نا آ شنا ہو نے کی وجہ سے بیزاری کا اظہار کر تے ہیں لیکن طلبا ء کو کبھی ایسے حا لا ت میں احسا س کمتری کا شکار نہیں ہو نا چا ئیے بلکہ ان معاشرے کو باور کر وانا چا ہیے کہ مدارس کے طلبہ بھی کافی اچھی صلا حیتوں کے ما لک ہیں۔ڈا کٹر را غب حسین نعیمی نے مزیدکہاکہ آ ج کی تعلیم کا کیس بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ اس تعلیم نے طلبا ء کو ادب اختلا ف رائے سے نا آ شنا رکھا ہوا ہے،جبکہ ایک طا لب علم کے لئے آ دا ب اختلا ف سے آ گا ہی حا صل کرنا ضروری ہے، طلبا ء کو ایسا ما حو ل میسر کیا جا نا چا ہیے جہا ں و ہ اپنی صلا حیتو ں کو برو ئے کار لا کر اچھا کر دار ادا کر سکیں اور طا لب علم کے علم و عمل میں موا فقت کا پا یا جا نا بھی ضر ور ی ہے، طلبا ء کے لئے ضر و ر ی ہے کہ مقصد کے حصو لی کے لئے تسلسل سے کا م کر یں۔ پر و گر ام کے اختتام پر 20-8-19کی سر گر میو ں میں حصہ لینے والے طلبا ء میں اسنا د بھی تقسیم کی گئیں