آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کی فاتح پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کی فاتح پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے پی پی)پاکستانی ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئی، دوحہ، قطر میں منعقدہ چیمپئن شپ میں محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارت کو بیسٹ آف فائیو فریمز میں 3-1 سے زیر کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بدھ کو آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کی چیمپئن پاکستانی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی، پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام نے ایئر پورٹ پر اپنے ہیروز کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ پی بی ایس اے حکام نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔
ور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی مستقبل میں اسی طرح بین الاقوامی ایونٹس میں شاندار کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔