کاشتکار اب موبائل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں،ڈاکٹر ریاض حسین
لاہور(سٹی رپورٹر) پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزلاہور کی طرف سے محسن گھرکی کے ڈیرے پرفارمر میٹینگ کی گئی۔ کاشتکاروں سے ڈائریکٹرایگریکلچر پیسٹ وارننگ ڈاکٹرریاض حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ محمد شہباز نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ریاض حسین نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب کے کاشتکاروں کے لئے زرعی ٹاسک فورس تیار۔جعلی، غیر معیاری ادویات اور کھادوں کی تیاری و فروخت کے متعلق شکایات اب فون کال یا میسج کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شہباز نے کاشتکاروں سے مخاطب ہو کر کہا کہ دھان پر یورپی یونین کی طرف سے ممنوعہ زرعی ادویات جیساکہ ٹرائی سائیکلازول،کاربینڈازیم،ٹاپسن ایم وغیرہ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ ادویات چاول میں اپنی باقیات چھوڑ جاتی ہیں۔ ہمیں ان ادویات سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ ہمارا چاول زیادہ سے زیادہ یورپی ممالک میں فروخت ہو۔ کسانوں نے محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن) کی طرف سے میٹنگ کے عمل کو بہت سراہا اور کہا کہ ایسی میٹینگز ہر سال اور ہر فصل کے دوران مختلف مراحل میں ہونی چاہیے تاکہ ہم کاشتکارمفید مشوروں سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں۔
