بجٹ کے بعد تاجروں سمیت تمام طبقات کسمپرسی کا شکار ہیں 

  بجٹ کے بعد تاجروں سمیت تمام طبقات کسمپرسی کا شکار ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے سینئر نائب صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے بجٹ پاس ہو چکا ہے لیکن ا س کی وجہ سے تاجر برادری اور تمام مکتبہ فکر سے وابستہ لو گ جس کسمپرسی میں مبتلاء ہیں وہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ،سینکڑوں انڈسٹریز اس وقت بند ہو چکی ہیں،ٹیکسز کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،جو لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں وہ بھی ڈرے ہوئے ہیں۔
،انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کسی طور پر بھی تاجر مفادات کے لئے نہیں ہیں،ہم نے بڑی امیدیں وابستہ کی تھیں ہر فورم پر آواز بھی بلند کی تھی لیکن ہماری شنوائی نہ ہوئی ہے،تجارت کے پیشے پر شب خون مار کر حکومت ٹیکس کے اہداف حاصل نہیں کر سکے گی۔