جعلی نکاح نامے تیار کرنے والوں کو تحفظ دینے کے خلافاسمبلی میں تحریک التواء جمع
لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جعلی نکاح نامے تیارکرنے والے گروہ کو تحفظ فراہم کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران جعلی نکاح نامے بنانے والے مافیا کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔
جعلی دستخط مہریں لگا کر نکاح نامے تیار کیے گئے۔اینٹی کرپشن نے جعلی نکاح نامے بنانے والے گروہ کو بچانے کے لیے عدالت میں غلط رپورٹ جمع کرائی۔ تفتیش میں عمرے کی سعادت میں مصروف نکاح رجسٹرار کو چالان فارم میں جیل میں قید ظاہرکیا گیا۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے انکوائری آفیسرز کے جھوٹ کا پول مقدمہ کے مدعی نے کھول دیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے۔
تحریک التواء
