ومبلڈن اوپن‘ راجر‘ رافیل‘ مارکس مینزسنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

ومبلڈن اوپن‘ راجر‘ رافیل‘ مارکس مینزسنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (سپورٹس رپورٹر)ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر، رافیل نڈال، کائی نیشکوری، مارکس بغداتس، جان اسنر اورجاؤ سوزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں سوئس سٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقن حریف لائیڈ ہیرس کو 3-6، 6-1، 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اسپینش سٹار اور عالمی نمبر دو نڈال نے جاپانی کھلاڑی یوشی سوگیتا کو 6-3، 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، جاپان کے نیشکوری بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے برازیلین حریف تھیاگو مونٹیرو کو شکست فاش سے دوچار کیا، آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے ہم وطن کھلاڑی تھامسن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جائلز سیمن، میتیو بریٹینی، جان اسنر، جاؤ سوزا، کیمرون نورائی، جو ویلفریڈ تسونگا، جان لینرڈسٹرف، کلارک، ٹیلر فرٹز، فابیو فوگنینی، مرین کلچ اور لیوکاز پاؤلی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئے۔