نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ایشین فیڈریشن کی کانگریس میں شرکت کیلئے جاپان روانہ
اسلام آباد (اے پی پی) ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی کانگریس میں شرکت کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان جاپان روانہ ہوگئے۔ ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 5 جولائی کو جاپان میں ہوں گے۔انتخابات میں نائب صدر کے دو عہدوں کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں سمیت چار امیدوار سامنے آ رہے ہیں جن کا تعلق سری لنکا، ملائیشیا اور آسٹریلیا سے ہے، اجلاس میں ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے ساتھ منسلک 16ملکوں کے نمائندے اپنے ووٹ کا حق دہی استعمال کریں گے
جبکہ پاکستان کی جانب سے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان اپنے ووٹ کا حق دہی استعمال کریں گے
