قومی والی بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

قومی والی بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین انڈر23 والی چیمپئن شپ اور ایشین سنیئر والی بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ حمیدی ہال، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، میں جاری ہے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے اے پی پی کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 36 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو ہیڈکوچ مظہر حسین گوجر کی زیرنگرانی محمد سعید، لیئق خان، وقاراحمد اور فضل اللہ تربیت دے رہے ہیں۔ ایشین انڈر23 والی چیمپئن شپ 3 سے 11 اگست تک میانمار میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایشین سنیئر والی بال چیمپئن شپ 13 سے 21 ستمبر تک ایران میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی صبح و شام بھر پور محنت کر رہے ہیں۔
اور امید ہے کہ کھلاڑی دونوں ایونٹس میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے۔