چین اور ترکی دہشتگردی کیخلاف تعاون کے معاہد ے پر متفق

چین اور ترکی دہشتگردی کیخلاف تعاون کے معاہد ے پر متفق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ترکی کے صدر طیب اردگان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون اور دہشتگردی کے خلاف معاہدے پررضامندی ظاہر کی،صدر شی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کی خودمختاری،مفادات اور خدشات کا احترام کریں اور دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں چین نے ان حقائق کو سراہا جن کا ترکی کے صدر نے بارہا عزم ظاہر کیا ہے کہ ترکی میں کسی کو بھی چین کیخلاف علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی علاوہ ازیں ترکی دہشتگردی کے خلاف چینی اپریشن کی مکمل حمایت کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ چین ترکی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے،شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی میں مشرق وسطیٰ امورکے ماہر ژو وئی لی نے کہا ہے کہ چین اور ترکی کو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے عملی تعاون کی ضرورت ہے جس میں معلومات کا تبادلہ،بحران اور عوامی رائے عامہ کی تشکیل ہے طیب اردگان نے اپنے بیان میں سنکیانگ کے مسئلے پر بہت مثبت اشارے دیے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ علاقائی اور عالمی امورمیں چین کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ترکی کی خارجہ پالیسی مشرق اور مغربی کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے،ژووئی لی نے مزید کہا کہ چین میں ترکی کے ساتھ سرحدی اورگہری سطح تک تعاون کرنے کی اہلیت موجود ہے،لیکن یہ تعاون دوطرفہ سیاسی اعتماد کی بنیاد پر ہونا چاہیے،جو تقاضہ کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے خدشات کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کریں۔

مزید :

علاقائی -