وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہ نواز سے جاپانی وفد کی ملاقات
لاہور(نامہ نگار)وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہ نواز اسماعیل گوجر سے 3 رکنی جاپانی وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب میں وکلاء کو درپیش مسائل اور بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کی یوشی سا اونائے کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
