گلوکار علی عظمت کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کاد ورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)معروف گلوکار علی عظمت نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کاد ورہ کیا۔چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے ادارے بارے بریفنگ دی۔ علی عظمت کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔اس موقع پر علی عظمت کا کہنا تھا کہ لاہورپولیس کا نظام بہت ایڈوانس ہوچکا ہے۔ یہ سارا سیٹ اپ ہولی وڈ کی فلموں کی طرح لگ رہا ہے۔ہم آپکی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،یہ رائیگاں نہیں جائینگی۔ علی عظمت نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی۔ علی عظمت نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کروایا۔
۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرنے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔
