افسران خدمت مراکز کے سرپرائز وزٹس میں تیزی لائیں،آئی جی پنجاب

افسران خدمت مراکز کے سرپرائز وزٹس میں تیزی لائیں،آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کی سہولت اور سروس ڈلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے سٹاف کی کارکردگی اور سافٹ وئیرز کی موثر مانیٹرنگ کے نظام کوہر صورت یقینی بنائیں اور شہریوں سے حاصل کردہ فیڈ بیک کی روشنی میں سروس کی بہتری کیلئے جہاں تبدیلی کی ضرورت ہو اسے فوراً نافذ العمل کیا جائے،صوبے کے تمام اضلاع میں خدمت مراکز پر عوام کی راہنمائی کیلئے خوش اخلاق اور پروفیشنلی ٹرینڈ سٹاف کو تعینات کیا جائے جو عوام کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ، ایف آئی آر کاپی کے حصول، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، کرایہ داری اندراج سمیت دستیاب چودہ سہولیات کے حصول میں راہنمائی فراہم کریں تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس منصوبے سے عوام کے قیمتی وقت اور سرمائے کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی پی او لاہور سمیت تمام ڈی پی اوز اپنے اضلاع کے خدمت مراکز کے سرپرائز وزٹس میں تیزی لائیں۔ا ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے آئی جی پنجاب کو بتایاکہ اضلاع کے بعد تحصیل لیول پر بھی خدمت مراکز کے قیام پر کام جاری ہے جو بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

مزید :

علاقائی -