سعودی عرب ایئر لائن سے 46کلو وزن لانے کی اجازت،5کلو زم زم حاجی خود خریدے گا،ڈسٹرکٹ منیجر بابر اکرام

سعودی عرب ایئر لائن سے 46کلو وزن لانے کی اجازت،5کلو زم زم حاجی خود خریدے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو،میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر) سعودی ائیر لائنز لاہور سے حج آپریشن کا آغاز 9 جولائی سے کر رہی ہے،سرکاری حج سکیم کے 11560 عازمین کو 37خصوصی فلائٹس کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائیں گے،سرکاری سکیم کے ساتھ پرائیویٹ حج سکیم کے آپریشن کو مثالی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،18جولائی تک لاہور سے تمام فلائٹس مدینہ جائیں گی،19جولائی سے جدہ کے لیے آپریشن شروع ہو گا،حاجی کیمپ لاہور میں خوبصورت کاؤنٹر بنایا گیا ہے،7جولائی سے پاسپورٹ،ٹکٹ کی فراہمی شروع ہو گی،46کلو وزن لانے کی اجازت ہو گی،5کلو زم زم حاجی خود خرید کر لائے گا ہم اضافی چارجز نہیں لیں گے ان خیالات کا اظہار سعودی ائیر لائنز کے ڈسٹرکٹ منیجربابر اکرام نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان سعودی ائیر لائنز پر سفر کرنے پر فخر کرتے ہیں،ضیوف الرحمن کی خدمت ہماری پہلی ترجیح ہے، سعودی ائیر لائنز سے سفر کرنے والے تمام عازمین براہ راست ائیر پورٹ پہنچیں گے،دو دن پہلے حاجی کیمپ سے ٹکٹ،پاسپورٹ سعودی ائیر لائنز کے کاؤنٹر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں،عازمین کوروانگی کے وقت سے6 گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پر پہنچنا ضروری ہے،بابر اکرام نے بتایا کہ9جولائی سے شروع ہونے والا سرکاری عازمین کا حج آپریشن یکم اگست تک چلے گا،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین 7اگست تک جائیں گے،20اگست سے سرکاری عازمین حج کی وطن واپسی شروع ہو گی،پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین16اگست سے وطن واپس آنا شروع ہوں گے،پوسٹ حج آپریشن 13ستمبر کو مکمل ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ عا زمین حج کی خدمت،استقبال اوررہنمائی کے لیے حاجی کیمپوں سمیت ائیر پورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،کسی قسم کی شکایت یا تجاویز کے لیے میں خود24گھنٹے موجود ہوں گا۔
بابر اکرام

مزید :

صفحہ آخر -