قمار باز کاکا عرف ٹڈ پاٹا کے گھر چھاپہ، سامان برآمد، ڈی آئی جی کا ملزم کی عدم گرفتاری پر انکوائری کا حکم
لاہور(کر ائم رپو رٹ) سی آئی اے نوانکوٹ پولیس کے سب انسپکٹر مظہر اقبال نے وحدت کالونی کے علاقہ میں قمار باز کاکا ٹیڈ پاٹا کے گھر میں چھاپہ مار کر ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لا ہور ڈاکٹر انعام وحید نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے کہ اگر ملزمان پکڑے گئے ہیں تو انہیں جیل کیوں نہیں بھیجا گیا۔
مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے انھیں مخبر خاص نے اطلاع دی کہ نوانکوٹ قتل کا اشتہاری مدینہ روڈکے رہائشی عارف عرف کاکا کے گھر میں موجود ہے اگر ریڈ کیا جائے تو پکڑا جاسکتا ہے۔ سی آئی اے صد ر سب انسپکٹر حا جی مظہر اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جب وہاں چھاپہ مارا تو قمار باز عارف عرف کاکا،عثمان، علی اکرم،بشارت، ظہیر، محمد عاشق،نور وقاض وغیرہ کو گرفتار کرکے قمار بازی اور اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا۔ انوسٹی گیشن پولیس کے سر براہ ڈی آئی جی ڈاکٹر انعام وحیدنے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے کہ اصل حقائق کیا ہیں۔ انکوائری شروع کردی ہے کہ اگر ملزمان پکڑے گئے تو انھیں جیل کیوں نہیں بھجوایا گیا۔
