اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سٹاف کاکنٹریکٹ میں توسیع کے بغیر کام جاری رکھنے کا انکشاف

  اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سٹاف کاکنٹریکٹ میں توسیع کے بغیر کام جاری رکھنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) شعبہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کے سٹاف کاکنٹریکٹ میں توسیع کے بغیر کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے،روزنامہ ”پاکستان“ کو ملنے والی معلومات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ انتظامیہ صوبے بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف کے30جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں تاحال توسیع نہ کر سکی، صوبے بھر میں 3روز سے جاری فردوں کے اجراء اور انتقالات کی تصدیق کیساتھ ساتھ دی جانے والی سروسز کی بھی قانونی حیثیت مشکوک اور خلاف ضابطہ ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کنٹریکٹ میں ایک سے تین سال تک توسیع کرتی ہے اس حوالے سے بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ میں توسیع کے بغیر کام کرنا خلاف قانون اور غیر قانونی ہے جس کی زد میں آ کر اراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف بری طرح پھنس سکتا ہے تاہم ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نازیہ حمید نے کہاکہ چند دروز کے اندر کنٹریکٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
شعبہ اراضی ریکارڈ سنٹرز

مزید :

صفحہ آخر -